نائیجیریا: شمال مشرقی گاوں پر مشتبہ افراد کا حملہ، 44 افراد جاں بحق

Nigeria

Nigeria

نائیجیریا (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شمال مشرقی گاوں پر مشتبہ افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے میں 44 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ واقع کے بعد علاقے میں ایمرجینسی لگادی گئی۔

نائجیریا میں جاری اس طرح کے حملے نائجیریا میں استحکام اور قیام امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ مقامی سیکورٹی ذرائع نے حملے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کردی ہے۔

ادھر نائجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن نے ملک میں جاری حملوں کے روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایات کے ساتھ نائجیریا کے تین ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔