کانو (جیوڈیسک) نائیجریا میں ایک ہزار ایک سو گیارہ مسلمان جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔
نائجریا کے دوسرے بڑے شہر کانو میں اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی جس میں ایک ہزار ایک سو گیارہ مسلمان جوڑوں کو شادی کے بندھن میں باندھا گیا۔
تقریب کا اہتمام حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں جوڑوں کو تحفے کے طور پر رقم بھی دی گئ ی، تقریب میں طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی بھی شادیاں بھی کی گئیں۔