ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں صدارتی الیکشن سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چھ ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔نائیجیریا میں صدارتی انتخاب 14 فروری کو ہونا تھا ۔ تاہم الیکشن کمیشن حکام کے اجلاس میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔صدارتی انتخاب کی نئی تاریخ 28 مارچ مقرر کی گئی ہے۔
کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فوج شمال مشرقی علاقوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے جنگ میں مصروف ہے۔اس لئے الیکشن کے دوران سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکے گی۔ دوسری جانب حزب اختلاف نے الزام لگایا ہے کہ صدر گڈلک جوناتھن کو اپنی انتخابی مہم چلانے کےلئے زیادہ وقت درکار ہے،اسی لیے الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔