نائیجیریا میں آج صدارتی انتخاب کےلئے ووٹ ڈالے جائیں گے

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں آج صدارتی انتخاب کےلئے ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں حکمران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اورآل پروگریسیو پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

انیس سو ننانوے میں فوجی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پانچواں صدارتی الیکشن ہوگا جس میں چودہ امیدوار حصہ لے رہےہیں۔ اصل مقابلہ حکمران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کےامیدوار، سابق صدرگُڈ لک جوناتھن اور آل پروگریسیو پارٹی کےامیدوارمحمدو بوہاری کےدرمیان ہے۔

الیکشن میں نائیجیریا کے باشندے چار سال کے لئے صدرکے علاوہ ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے اراکین بھی منتخب کریں گے۔ پہلے یہ الیکشن چودہ فروری کو ہونا تھے لیکن کشیدہ صورت حال کی وجہ سے انہیں اٹھائیس مارچ تک بڑھادیاگیا تھا۔