نائیجیریا، سکول میں خودکش دھماکہ، 48 طالبعلم ہلاک

Nigeria Suicide Blast

Nigeria Suicide Blast

نائیجیریا (جیوڈیسک) نائیجیریا کے سکول میں خود کش حملہ ہوا جس میں کم از کم اڑتالیس طالبعلم ہلاک ہو گئے۔ نائیجریا کے علاقے پوٹسکم میں واقع سکول میں دھماکا صبح کے وقت ہوا جب بچے کلاس سے پہلے اسمبلی ہال میں جمع تھے۔

سکول یونیفارم میں ملبوس خود کش حملہ آور نے بچوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

زور دار دھماکے میں اڑتالیس طلباء موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔