ابوجا(جیوڈیسک)نائیجیریا میں سکیورٹی فورسز اور جہادی شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ نائیجریا میں سکیورٹی فورسز اور جہادی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی ریاست یوبے میں عسکریت پسندوں نے ایک بینک کو لوٹنے کے بعد پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عسکریت پسندوں نے بینک سے 56 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم لوٹ لی۔ ادھر ریڈ کراس کے نائیجییرین عہدیداروں نے کہا ہے کہ جھڑپوں میں 187 افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم کسی آزاد ذرائع سے اس دعوی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔