لاگوس(جیوڈیسک)نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن نے بعض ریاستوں میں ہنگامی حالات کا نفاذ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریڈیو اور ٹی وی پر قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند گروپ ہماری ریاستوں کو ایک منظم طریقے سے عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
اس طرح وہ ہمارے صبر کا امتحان لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بعض متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی حالات کا نفاذ کرکے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں فوری طور پر ہنگامی حالت کا نفاذ کیا جارہا ہے تاہم ریاستوں میں سیاسی عہدیدار بھی اپنی پوسٹوں پر تعینات رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو اب آگاہ رہنا چاہئے کہ ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔