نائیجیریا (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شمال مشرق میں دوہرے خود کش بم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 40 زخمی ہو گئے ہیں۔
نائیجیریا محکمہ آفات کے ترجمان عبدالقدیر ابراہیم نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ مونا گیرج کے علاقے میں کئے گئے دوہرے بم حملے میں 5 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے ہیں۔
ابراہیم نے کہا تھا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
تازہ اطلاع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5 سے بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔