ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا میں دو کار بم دھماکوں میں 118 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق کار بم دھماکے وسطی نائجیریا کے شہر جوز کی ایک مارکیٹ میں کیے گئے، دھماکوں کے نتیجے میں 118 افراد ہلاک اور 56 افراد زخمی ہوئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر امدادی کاموں میں مصروف تھیں کہ اسی دوران دوسرا دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتیں گرگئیں، حکام کے مطابق عمارتوں کے گرنے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان دھماکوں میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام ملوث ہوسکتی ہے۔