نائیجیریا : دو خود کش دھماکوں میں 82 افراد ہلاک ہو گئے

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نائجیریا کےسابق صدر اور قائد حزب اختلاف محمد بوھاری کے قافلے پر کاو مارکیٹ کے قریب ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ، تاہم وہ خود اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

اس سے پہلے مرتالہ محمد اسکوائر میں معروف عالم دین شیخ داہرو باؤچی کی امامت میں نماز کی ادائیگی کے لئے جمع افراد پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 32 افراد مارے گئے۔

کاڈونا کے پولیس کمشنر عمر سیخو کے مطابق شیخ داہرو باؤچی خود کش حملے میں محفوظ رہے ، جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔