نائیجر (جیوڈیسک) نائجیریا کے صوبے نائیجر کے ایک دیہات کی مسجد پر حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
محکمہ پولیس کے ترجمان بالا الکانہ نے بتایا ہے کہ یہ حملہ نا معلوم افراد کی جانب سے کیا گیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس علاقے میں گاہے بگاہے کاشت کاروں اورفولانی چرواہوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جس کے نتیجے میں دو ماہ کے عرصے میں 400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس بارے میں فولانی چرواہوں کا بیان ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں مسیحیوں کی اکثریت ہے جہاں اسلامی اصلاح پسند شیخ عثمان دان فودیو کی تعلیمات کا پرچار کیا جا رہا ہے۔
نائیجیریا کا جنوبی علاقہ زر خیزی و ہریالی کی وجہ سے مویشیوں کے چرنے کے لیے بہترین جگہ ہے جس کی وجہ سے وہاں خانہ بدوش چرواہوں اور مقامی آبادی کے درمیان تصادم ہوتا رہتا ہے۔