نائیجریا: 2 خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، 50 سے زائد ہلاک

Nigeria Army

Nigeria Army

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجریا کے شہر میڈوگری میں بازار میں 2 نقاب پوش خواتین نے خود کو یکے بعد دیگرے دھماکے سے اڑایا۔

پہلے دھماکے میں صرف 3 خواتین ہلاک ہوئیں۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کاموں کے لیے لوگوں کا ہجوم جمع ہوا تو کچھ ہی دیر میں دوسری خاتون نے خودکش دھماکا کر دیا۔

دھماکے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں خودکش بمبار کم عمر لڑکیاں تھیں۔