کانو (جیوڈیسک) نایئجیریا میں 7 سالہ خودکش بمبار لڑکی کے حملے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 19 زخمی ہو گئے۔
شمال مشرقی نائیجیریا کے بازار میں خودکش بمبار لڑکی کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن مین سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدہن کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار لڑکی کی عمر 7 سال کے قریب تھی جس نے بازار کے دروازے پر تلاشی دینے سے انکار کیا اور اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا۔
حکام کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم اس نائیجیریا میں ہونے والی اس طرح کی بیشتر کارروائیوں میں جنگجو تنظیم بوکو حرام شامل ہے۔