نائیجرین لڑکیوں کے اغوا پر انجلینا جولی بیمار پڑ گئیں

Angelina, Jolie

Angelina, Jolie

پیرس (جیوڈیسک) ہالی ووڈاسٹارانجیلینا جولی نے نائیجیریامیں ایک جنگجو گروپ کے ہاتھوں 200 سے زائدطالبات کے اغواکے واقعے کوناقابل فہم سفاکیت قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

فرانسیسی ٹی وی کوانٹرویومیں انھوں نے کہاہے کہ میں طالبات کے اغواکے واقعے کاسن کر بیمار پڑ گئی ہوں، مجھے بہت خوفزدہ ہوں ہے کہ ان سے نارواسلوک کیا جارہاہے اور انھیں فروخت کر دیا جائے۔

گا، یہ بات سوچ سے بھی بالاترہے کہ کوئی شخص اس طرح کی گھناؤنی حرکت کر سکتا ہے۔ یہ سب ناقابل فہم سفاکیت ہے، ہم سب کویہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہاں نائیجیریا میں ایسا کیوں ہورہاہے۔ انھوں نے بوکوحرام کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ بھی کیا۔