ابوجا (جیوڈیسک) صدارتی ترجمان کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے نمٹنے میں فوج کی نااہلی پر صدر نے افواج کے سربراہوں کو برطرف کیا ہے۔
فوج کے نئے سربراہ جنرل ٹی وائے بوراتائی ہیں۔ مئی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد صدر بہاری نے فوج کا کمانڈ سنٹر میڈگری منتقل کر دیا تھا جہاں بوکو حرام سرگرم ہے۔
انہوں نے نائجیریا میں برسوں سے جاری شدت پسند تحریک بوکو حرام کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا تھا جس کے بعد سے تجزیہ کار فوجی کمان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کر رہے تھے۔