ابوجا (جیوڈیسک) نائجیرین سینیٹ نے عسکریت پسندوں کی سرکوبی کے لئے 3 شمالی ریاستوں میں ایمرجنسی میں توسیع کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیرین سینیٹ میں عسکریت پسندوں کی زیر اثر ریاستوں میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کے لئے بل پیش کیا گیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے ریاست اڈاماوا، بورنو اور یوبے میں ایمرجنسی کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ اس سے قبل اسی طرح کا بل گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے وہاں بھی اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 14 اپریل کو بوکوحرام نامی تنظیم کے کارندے 200 سے زائد طالبات کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جن کے خلاف عالمی سطح پر آپریشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔