میں تجھ کو کیسا لگتا ہوں ؟

Darkness

Darkness

میں تجھ کو کیسا لگتا ہوں ؟
جب رات کی زلفیں بھیگ چلیں

جب چاروں اور اندھیرا ہو
تنہائی ہو، سناٹا ہو بند کمرہ ہو

اور اُس میں یادوں کی کچھ لاشیں ہوں
اِن لاشوں پر بین ہو اُجڑی راتوں کا

اِس عالم میں،اِس حالت میں
تو ساتھی آکر دیکھ مجھے
میں تجھ کو کیسا لگتا ہوں ؟

لکھاری (ایم آر ملک )