رات کے اندھیرے میں انتقامی کارروائی کی جارہی ہے؛ طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے لاہور میں منہاج القران کے مرکز سے رکاوٹیں ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میری آمد کے خوف سے کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے، رات کے اندھیرے میں پولیس کی جانب سے انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں علامہ طاہر القادری نے کہا کہ منہاج القران کے مرکز سے رکاوٹیں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے احکامات پر ہٹائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پولیس کی جانب سے انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادر ی نے مزید کہا کہ حکومت کا خاتمہ جلد ہوگا اور اس طرح کی انتقامی کارروائیوں سے انقلاب کو روکا نہیں جاسکتا۔