شب برات سے قبل قبرستانوں سے جھاڑیوں کا خاتمہ صفائی و ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاہے کہ اپنے حلقے کے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام ادارے عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلا ئیں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ شب برات کے موقع پر زائرین قبرستان کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران سے کہا کہ شب برات سے قبل قبرستانوں سے جھاڑیوں کا خاتمہ صفائی وستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی قبرستانوں کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کے ہدایت پر شاہ فیصل زون کی جانب سے شب برات کے موقع پر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل زون کی جانب سے عظیم پورہ،کالونی گیٹ اور جامعہ ملیہ قبرستانوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے جھاڑیوں کی کٹائی ،صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کے قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والی عوام کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی قبرستانوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے ساتھ آمد رفت کے راستوں میں حائل رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

تا کہ عبادت گزاروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور مشکلات کا سامنا نہ ہو ،رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شب برات کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri