شب برات ملک آج عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ مسلمان اس مقدس رات کی مناسبت سے رب کے حضور عبادات اور دعاں کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ شب برات کے حوالے سے مساجد و گھروں میں عبادات کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ قبرستانوں میں صفائی کے ساتھ جہاں پھولوں کی پتیاں ڈالی جاتی ہیں وہیں اس جہاں سے رخصت ہو جانیوالے کے لیے فاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔
شب برات کی مناسبت سے ہر سو محافل کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ مسلمان اس مقدس رات کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے رات بھر عبادت کرتے ہیں جبکہ صبح روزے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اس مقدس شب میں ملک و ملت کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔