کراچی : شاہ فیصل زون کی جانب سے شب معراج کے موقع پر پاکیزہ ماحول ہماری اولین ترجیح ہے ،مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سمیع الدین صدیقی اور میونسپل کمشنر اشفاق ملاح کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی جانب سے شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں شب معراج کے موقع پر عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شب معراج کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات سمیت تمام تر بلدیاتی امور کی انجام دہی کو عبادت گاہوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے۔
شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی ذمہ دران کو بھی ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے حوالے سے فوری اقدامات کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔