اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت گرمی کے بعد شام یا رات کو خیبر پی کے، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ آج شام پاکستان میں داخل ہوگا۔ آج شام سے جمعرات کے دوران پنجاب اورخیبر پی کے میں زیادہ تر گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے کسانوں کو گندم کو جلد محفوظ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہا۔ شہید بے نظیرآباد میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں کا درجہ حرات اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رحیم یار خان، کوٹ ادو، نورپور تھل، دادو میں درجہ حرات سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریا۔