اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ نہال ہاشمی کو یوم تکبیر کے موقع پر ایک تقریب میں غیر ناسب تقریر کرنے کے الزام شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
اس تقریر میں انہوں نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو کھلی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
نہال ہاشمی پارٹی قیادت کی جانب سے متنازعہ تقریر پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے پائے تھے جس پر آج پارٹی قیادت نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔