نائن اے سائیڈ ہاکی،آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف 0-2 سے فتح

Pakistan Hockey

Pakistan Hockey

پرتھ (جیوڈیسک) نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو دو صفر سے ہرا دیا۔ پرتھ میں جاری ہاکی ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، آسٹریلیا نے میچ کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور پہلے 10 منٹ میں پاکستان کے خلاف دونوں گول سکور کیے۔

میزبان کینگروز نے پاکستان کو دو صفر سے ہرا کر گرین شرٹس کے لیے فائنل تک رسائی مشکل بنا دی۔آج کے دوسرے میچ میں ارجنٹائن کا ملائیشیا سے مقابلہ شیڈول ہے۔

ارجنٹائن جیت کر فائنل میں پہنچ جائے گا، ارجنٹائن کے فائنل میں پہنچنے پر پاکستان کل تیسری پوزیشن کا ملائیشیا سے میچ کھیلے گا۔