ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم 15اکتوبر کو روانہ ہو گی جس کے لئے 11 پی ایچ ایف عہدیداروں نے بھی بطور آفیشلز ویزے لگوا لئے ہیں۔
ویزے لگوانے والوں میں قاسم ضیاء، منظور الحسن، رانا مجاہد، ندیم لودھی، اجمل لودھی، چوہدری ارشد اور طاہر زمان کے علاوہ عہدوں سے مستعفی سابق ہیڈ کوچ اختر رسول اور سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ بھی شامل ہیں۔
سفارت خانے کی طرف سے تحفظات پر حکام نے خود پیش ہو کر خدشات دور کئے۔ قومی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کے بعد جاپان روانہ ہونا ہے۔