نائن الیون حملے میں مسلمانوں کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں، منور حسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ امریکہ 12 سال کے بعد بھی نائن الیون حملے میں مسلمانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں دے سکا۔ منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سید منور حسن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جھوٹ کا سہارا لیکر عراق اور افغانستان میں لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔

اور اب شام پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ بلاشبہ اچھی پیش رفت ہے مگر جب تک اپنا دفاع خود کرنے کا عزم نہیں کریں گے، دنیا امریکی جارحیت سے تحفظ نہیں دلاسکے گی۔