تجزیہ (ایم آر ملک )نائن الیون کا واقعہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے کرہء ارض پر مسلم دنیا اور غیر مسلم خصوصاًعیسائی دنیا کا تعین واضع کر دیا یہ واقعہ کروسیڈ وار کا بھی عنوان بنا کیونکہ اس واقعہ کے 9روز بعد 20ستمبر کو امریکی صدر جارج بش نے اپنے خطاب میں اس واقعہ کو کروسیڈ وار کا آغاز قرار دیتیہوئے پورے عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ کر دیا اس واقعہ کو اکیسویں صدی کا سب سے بڑا فراڈ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگاجس کی قلعی حقائق بھی کھولتے ہیں جس میں 2973افراد ہلاک ہوئے تاہم آج تیرہ سال گزرنے کے باوجود امریکہ سے اہم سوالات کا جواب نہیں مل سکا مثلا جڑواں ٹاورز جن میں دو لاکھ ٹن لوہے کے راڈ استعمال ہوئے مگر لوہے کے یہ بڑے بڑے راڈ پٹرول کی آگ سے منٹوں میں کیسے جل گئے جبکہ پٹرول جلنے کا درجہ حرارت اسٹیل کے نقطہء پگھلائو سے چار گنا کم ہے صرف ایک ٹاور کو گرانے کیلئے سفید فاسفورس سے بھرے ایک درجن کارگو طیاروں کو ٹاور سے ٹکرایا جانا ضروری تھا۔
تب جاکر شاید ایک ٹاور گر پاتا علاوہ ازیں ٹاور کے کونے کونے میں بارودی سرنگیں بچھائی جاتیں تو بھی یہ زمین بوس نہ ہوتا کیونکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی پوری عمارت شدید زلزلہ پروف بنائی گئی تھی امریکہ کے پاس اس سوال کا جواب بھی نہیں کہ 19خود کش بمبار وں میں سے 5بعد میں کیسے زندہ ہو گئے؟ ایئر پروف سکیورٹی انتظامات کے باوجودبیک وقت چار طیارے کس طرح کامیابی سے ہائی جیک ہو گئے ؟ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے پہلے طیارے کے ٹکرانے کے بعد سے لیکر امریکی فضائیہ کی طرف سے آخری طیارے کے گرائے جانے تک کم و بیش ایک گھنٹہ یہ طیارے امریکی فضائی حدود میں محو پرواز رہے ان سب کو اپنے اپنے ٹارگٹ تک پہنچنے سے پہلے کیوں قابو نہیں کیا جا سکا ؟ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے پہلے اور دوسرے طیارے کے ٹکرانے کا دورانیہ 18 منٹ 20 سیکنڈ بتایا جاتا ہے۔
اس دوسرے طیارے نے درمیانی وقت کہاں گزارا ؟ نائن الیون کا یہ واقعہ جس روز ہوا اس روز ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں کام کرنے والے چار ہزار یہودی بھی چھٹی پر تھے اس واقعہ کی (live)کوریج جن افراد نے کی وہ یہودی تھے کیا ان کو پتہ تھا کہ آج یہ واقعہ رونما ہونا ہے اور وہ اپنے مووی کیمرے لیکر تیار بیٹھے تھے؟
نائن الیون کا واقعہ اس حوالے سے بھی فراڈ نظر آتا ہے کہ اس وقت کی بش انتظامیہ نے کرہ ء ارض پر محض مسلم دنیا کے تشخص کو بری طرح مسخ کرنے کیلئے ”دہشت گردی ” کی نام نہاد اختراع گھڑی اور یہ اختراع بطور خاص ان مجاہدین کیلئے گھڑی گئی جنہیں روس افغان وار میں امریکہ نے اپنے مفادات کیلئے اپنے وقت کی سپر پاور کو توڑنے کیلئے استعمال کیا اس واقعہ کو جواز بناکر اس نے افغان سرزمین پر اپنی فوجیں اتاریں عرب مجاہد اسامہ بن لادن کو اس واقعہ کا سب سے بڑا مجرم ٹھہرایاگیا۔
مگر اس وقت کی افغان حکومت کو امریکہ اسامہ بن لادن کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کے ثبوت دینے سے قاصر رہا اور اسامہ بن لادن کو حوالے نہ کرنے کا جواز بنا کر 8 اکتوبر 2001 کو افغانستان پر حملہ کر دیا یہی واقعہ عراق کی تباہی وبربادی کا سبب بنا جس میں امریکہ نے 6 لاکھ معصوم بچوں کو بھی ممنوعہ فاسفورس،ڈیزی کٹر ،کلسٹر بموں کی بھینٹ چڑھا دیا صدام حسین کو اپنی خود ساختہ عدالت سے موت کی سزا دی ،لیبیا کے مرد آہن کرنل قذافی کی موت کا پس منظر بھی نائن الیون کا خود ساختہ واقعہ ہے۔
غیرت و حمیت سے عاری پاکستان کے سابق آمر پرویز مشرف نے امریکہ کی ایک دھمکی پر لبیک کہہ کر وطن عزیز کو امریکہ کی جنگ میں جھونک دیا محترمہ بے نظیر بھٹو بھی جنگ کی نذر ہو گئیں آج ڈرون حملے ،خودکش حملے اسی جنگ کا نتیجہ ہیں جن میں 40ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے جانے یہ سلسلہ کہاں جا کر رکے مگر نائن الیون کی آڑ میں مسلم دنیا پر جو قیامت ٹوٹی اس کے زخم شاید صدیوں مندمل نہ ہو سکیں۔