نائن الیون کے سانحے کو نہیں بھولے ہیں، امریکی صدر

U.S. President

U.S. President

ورجینیا (جیوڈیسک) امریکا میں نائین الیون سانحے کے 12 برس مکمل ہونے پر دعائیہ تقریبات جاری ہیں۔امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو بھولے نہیں ہیں۔ ورجینیا میں ہونے والی تقریب میں امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ وزیر دفاع چک ہیگل اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمسے نے بھی شرکت کی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے دلوں میں نائین الیون سانحے کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔امریکاان لوگوں کے ساتھ کھڑاہے جو آج بھی غم زہ ہیں۔ نائین الیون سانحے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دوبارہ تسلی دیتے ہیں۔مارٹن ڈیمسے کا کہنا تھا کہ نائین الیون سانحے کے باوجود امریکا آج بھی مضبوطی سے کھڑا ہے۔