اسلام آباد: (جیوڈیسک) اسلام آباد بڑی صنعتوں کی شرح نمو بڑھ گئی نو ماہ میں شرح ترقی چار اعشاریہ دو چھ فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک ملک کے سب سے بڑے سیکٹر ٹیکسٹائل کی شرح نمو اعشاریہ نو فیصد رہی سب سے زیادہ اضافہ پیپر اینڈ بورڈ کے شعبے میں بائیس فیصد ہوا۔
ربڑ، فارماسیوٹیکل، فوڈ ، اسٹیل ، پٹرولیم کے شعبوں کی شرح نمو میں اضافہ ہوا جبکہ اس عرصے میں سب سے زیادہ کمی لکڑی مصنوعات میں انیس فیصد ہوا ، فرٹیلائزر، الیکڑانکس، لیدر، انجینئرنگ، آٹو موبائل اور کیمیکل کے شعبوں میں گروتھ منفی رہی۔