نو ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد کم

textile

textile

اسلام آباد (جیوڈیسک) ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 8 فیصد کمی سے 9 ارب 30 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 10ارب 20 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں تھی۔ صنتعکاروں کے مطابق عالمی منڈیوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی کم قیمتوں کے باعث گذشتہ سال کی نسبت رواں برس ملز مالکان کو کم آرڈر مل رہے ہیں جبکہ پنجاب میں کئی ماہ تک گیس بندش کے باعث ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا۔

دوسری جانب کپاس کی برآمدات میں47 فی صد کمی سے 75 لاکھ ڈالر اور سوتی دھاگے کی برآمدات میں 32 فیصد کمی کے بعد 99 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گارمنٹس کی برآمدات میں 4 فیصد اضافے سے 1ارب 60 کروڑ ڈالر رہی ۔