کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ برس نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے 25 ملزمان کے خلاف 26 مختلف مقدمات کی سماعت گواہوں کی غیر حاضری پر ملتوی کردی۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار 25 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے احکامات کے باوجود گواہان کو پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو ہر حال میں پیش کیا جائے، کیس کی مزید سماعت 18 اپریل کو ہوگی۔
واضح رہے کہ فیصل موٹا ، عبید کے ٹو ، فرحان شبیر ، اور قادر ہنگورو سمیت 25 ملزمان پر صحافی ولی بابر سمیت کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ، اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمات میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔