کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کےمرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس نے ایم کیوایم کے مرکز سے گرفتار 10 ملزمان کو پیش کیا گیا ہے۔ ملزمان میں عبید کےٹو، فیضان، سجاد، نعمان، حسیب، امتیاز، کاظم، ندیم، عبیداللہ اور آصف شامل ہیں۔ ملزمان کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران رینجرز نے گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزمان پر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام عائد ہے۔دوسری جانب انسدادہشتگردی کی عدالت میں سندھ محبت ریلی پرفائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم عامرسر پھٹا کو بھی پیش کیا گیا۔ ملزم کو عدالت نے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ملزم کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوان گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم عامر پر سندھ محبت ریلی میں فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔