نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 5 کارکنوں کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

MQM Workers

MQM Workers

کراچی (جیوڈیسک)نائن زیرو سے گرفتار متحدہ قومی مومنٹ کے 5 کارکنوں کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی گئی ہے۔

متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 5 کارکنوں محمد عابد، محمود، شکیل، عامر اور جاوید کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رینجرز حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان پر قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے، راکٹر لانچر حملے اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات درج ہیں لہذا ان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنوں کے اہل خانہ بھی بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود تھے تاہم کسی بھی شخص کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ اینجرز نے گزشتہ روز بھی نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 8 کارکنوں کو عدالت میں پیش کر کے ان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع حاصل کی تھی۔