کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔
تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری آج بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے ، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری آج بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رینجرز نے نائن زیرو کے علاقے کا محاصرہ کر کے ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ اور نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات میں چھاپے مارے۔
رینجرز کے اہلکاروں نے چھاپوں اور تلاشی کے دوران کمپیوٹرز، ٹی وی اور دیگر سامان توڑ پھوڑ دیا فون اور کیمرے منقطع کر کے تباہ کر دیئے۔
رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے گھر، اس کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے، گرفتاریوں اور مظالم کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔