نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکن گرفتار کیے، ترجمان رینجرز

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

جرائم میں ملوث افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 24 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، زیر حراست کارکنوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق عامر خان بھی اب تک رینجرز کے دفتر میں ہی ہیں، تفتیش کے بعد بے گناہ کارکنوں کو اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔