اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے بعد ٹارگٹ کلنگ رک گئی،
ساری ایم کیو ایم دہشت گرد نہیں لیکن اس میں دہشت گرد گروپ موجود ہیں، میں الطاف حسین کو سمجھ نہیں پایا، الطاف حسین کو زرداری سے زیادہ رحمان ملک سمجھتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ صولت مرزا ایم کیو ایم کا مسعود محمود نہیں بن سکے گا۔
صولت مرزا کو معافی مل گئی تو اس کے بیان کی اہمیت ختم ہو جائے گی، برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے ملزموں کی جلد ضمانت ہو جاتی ہے تاہم محمد انور کی گرفتاری سے الطاف بھائی کو نقصان پہنچے گا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ سعودی خاندان نے 2013ء میں نواز حکومت کو ڈیڑھ ارب ڈالرز دیے، شریف برادران سعودی خاندان کے ممنون ہیں، یمن کے معاملے پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہیے۔