اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کو قانون کے عین مطابق قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ پر رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا۔ قانون کے دائرے میں کارروائی رینجرز اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔
چودھری نثار علی خان کی جانب سے جاری ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔
فیصلہ ہوا تھا کہ آپریشن کی راہ میں سیاسی وابستگیاں حائل نہیں ہونگی۔ ایم کیو ایم کا ہی مطالبہ تھا کہ کراچی میں آپریشن فوج کے ذریعے کروایا جائے.