لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے 19 ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عہدوں سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن سے پہلے نگران پنجاب حکومت نے عابد رضا نقوی سمیت انیس وکلا کو ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدوں پر تعینات کیا تھا۔
لیکن نئی حکومت کے قیام کے بعد نگران حکومت کے تعینات کیے گئے انیس لا آفیسرز کو برطرف کر دیا گیا۔ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔