اسلام آباد(جیوڈیسک)نویں انٹر تائی کوانڈو چیمپئن شپ 2013 کی افتتاحی تقریب لیاقت جمنیزیم اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ کورین تائی کوانڈو ٹیم نے کراٹے کے مختلف کرتب دکھا کر سب کوحیرت زدہ کر دیا۔کراٹے کھیل کا عملی مظاہرہ اسلام آباد کے لیاقت جمنیزیم میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں کوریا سے آئی تائیکوانڈو ٹیم نے ایک کے بعد ایک مختلف کرتے دکھائے۔
کہیں لکڑی کی پھٹیوں کو کمال مہارت سے توڑا تو کہیں سنگ مرمر کی سلوں کے ٹکڑے کر دئیے۔ کورین کراٹے ٹیم فن دیکھ کر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور سب نے کھڑے ہو کر داد دی۔
آج تو اس تائیکوونڈو چئیمپین شپ کی صرف افتتاحی تقریب تھی جس کو دیکھ کر اسلام آباد کے شہری دھنگ رہ گئے۔ اب دیکھتے ہیں کہ پاکستانی کراٹے ٹیم کورین ٹیم سے مقابلہ کس حد تک کر سکے گی۔