کراچی : سانحہ پشاور کے مجرموں کے خلاف اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئیانجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سیف الاسلام کے مطابق انجمن طلبہ اسلام کی ڈویژنل اور ضلعی کابینہ تمام ارکان، کارکنان اور ہمدرروں کے ساتھ آج بروز بدھ بعد نماز ظہر قریب 1.30 بجے مین نیپا چورنگی پر انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔
انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کے ناظم عبداللہ نورانی ، انجمن طلبہ اسلام جامعہ اردو کے بابر مصطفائی، انجمن طلبہ اسلام این ای ڈی کے ناظم عبدالقادر قادری، جامعہ ہمدرد کے ناظم شیراز خان کے مطابق ان جامعات کے طلبہ اور کارکنان بھی بھرپور شرکت کرینگے۔
آپ میڈیا حضرات، صحافی، اینکر پرسن ، فوٹو گرافراور دیگرحضرات سے گزارش ہے کہ اس احتجاج کو بھرپور کوریج دیں۔