اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ چوہدری نثار نواز شریف کو بطور وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے۔
وہ پہلے دن سے سسٹم میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وہ ذہنی بیمار ہیں اس لیے ہم ان کی باتوں کو غلط نہیں کہتے، ن لیگ طالبان کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے تو ہم ایم کیو ایم کے ساتھ کیوں نہیں، پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کے فاروڈ بلاک کی بلیک میلنگ میں نہ آنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی اپنی جماعت سے غداری کرنے والے کسی گروپ کی حمایت نہیں کرے گی، طالبان نے اپنے 39 قیدی رہا کرا لیے حکومت ایک بھی نہیں چھڑواسکی ، زگ زیگ مذاکرات سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، حکومتی کمیٹی کو مزید بااختیار ہونا چاہیے، حکومت ہمیں مذاکرات پراعتماد میں نہ لے مگر کچھ تو بتائے۔