اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شہر سے بیرئیرز ہٹائے جائیں گے۔ لینڈ اور تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تین دن میں نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جائے گا۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر بھی پابندی ہو گی۔ اسلام آباد میں تمام سرکاری دستاویزات ایک چھت تلے جمع کی جائیں گی۔
لینڈ ریکارڈ اور تھانوں کے ریکارڈ کو تین ماہ میں کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کے حوالے سے وزیر داخلہ نے گولڑہ شریف ٹول پلازہ ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جس ٹول پلازے کا معاہدہ ختم ہوگا اس کی تجدید نہیں کی جائے۔