نشاط محمد ضیاء قادری کا نکاسی آب کے نظام کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کا دورہ
Posted on February 17, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ فراہمی و نکاسی آب کا مسئلہ شہر کے اندرونی علاقوں کے عوام کو سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے متعلقہ ادارے سانحات سے بچنے کے لئے بارش سے قبل برساتی نالوں اور سیوریج فلو کو درست بنا کر شہر میں نکاسی آب کے نظام کو درست کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو درپیش علاقائی مسائل خصوصاً فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی سے کہاکہ ہے کہ مون سون سیزن سے قبل نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔
برساتی نالوں اور سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں علاقہ عوام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے حق پرست عوامی نمائندے عوامی خدمت میں شب روز مصروف ہیں انہوں نے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہدایت کی کہ پینے کے پانی اور سیوریج سسٹم کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا یا کر عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے ترقیاتی منصوبے تباہی کاشکار ہورہے اگر متعلقہ اداروں نے توجہ نہ دیا تو شہر کھنڈرا ت میں تبدیل ہوجائے گا اس موقع پر بلدیاتی اداروں کے افسران کو رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com