کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ شہر کراچی کی ترقی کا پہیہ روکنے کی سازش کرنے والوں کے سامنے دیوار ثابت ہوگی شہر کراچی ملک کا معاشی شہہ رگ ہے شہر کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شہر کے وسائل شہری علاقوں کی ترقی پر لگا یا جائے متحدہ قومی موومنٹ وسائل کی بندر بانٹ اور شہر علاقوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی برداشت نہیں کریگی شہر کراچی کوترقی دیکر ہی ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے انتخابی مہم کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں نامزد حق پرست بلدیاتی اُمیدواروں کے ہمراہ شمع شاپنگ سینٹر ،الریان شاپنگ سینٹر سمیت مختلف تجارتی مراکز کے دورے پر تاجر نمائندوں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل کالونی کی مختلف تاجر تنظیموں اور تاجر برادری نے حق پرست اُمیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست نمائندوں نے ہمیشہ عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے حوالے سے کردار ادا کیا ہے۔
ماضی کی طرح آئندہ بھی حق پرست نمائندے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد حق پرست نمائندوں کی کامیابی شہر کی تعمیر و ترقی اور علاقائی مسائل ختم کرکے خوشحال معاشرے کے قیام کا ضامن ہوگا۔
شاہ فیصل کالونی کے مختلف تجارتی مراکز میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم تمام مکاتب فکر اور شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی نمائندہ جماعت ہے انشا اللہ قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے شہر کراچی کی تعمیر و ترقی عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا یا جائیگا اس موقع پر تجارتی مراکز میں تاجروں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو اپنے مسائل بیان کئے نشاط ضیاء قادری نے انہیں یقین دلا یا کہ تاجر برادری متحدہ قومی موومنٹ کا اہم ستون ہے تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل پر بھی ہر فورم پر آواز اٹھایا جائیگا۔