نشاط ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ
Posted on April 25, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ علاقائی مسائل اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے اور برساتی نالوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں انہوں نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھنے اور نالوں میں جراثیم کش ادویات ڈالنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں تاکہ مکھی مچھروں کی افزائش کو روک کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔
شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ شاہ فیصل کالونی میں قائم تمام برساتی نالے انتہائی بوسیدہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے دوران برسات نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے بلدیہ کورنگی ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کے ساتھ نالوں کی ٹوٹ پھوٹ کو درست کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل روانہ کی بنیادوں پر جاری ہے جس کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ برسات سے قبل ضلع کورنگی کے تمام زونز میں برساتی نالوں کی صفائی کے کام کو مکمل کرکے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا لیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے عوام سے اپیل کی کہ برساتی نالوں میںکوڑا کرکٹ ڈالنے اور تجاوزات و تعمیرات قائم کرنے سے اجتناب کریں انہوں نے کہاکہ برساتی نالوں کو عوامی تعاون کے ذریعے مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھ کر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com