کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اداروں کو فوری علاقائی مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوامی مسائل سے غفلت اور لاپراہی برتنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اداروں کا محاسبہ کیا جائے گاان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع علاقائی سطح پر عوامی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل ٹائون کے افسران کو موقع پر طلب کرلیا شاہ فیصل کالونی کے مختل علاقوں میں گلیوں اور محلوں کی سطح پر پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی عوامی شکایات اور سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوامی خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی خدمات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے ابتر نظام کو درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے امور کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجا م دہی کو یقینی بنا ئیں نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف روشنی کے انتظامات کی بہتری اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے چاہنے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے قائد کی ہدایت اور فلسفے کی روشنی میں بلاتفریق علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے مسائل پر جلد قابو پاکر قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔