کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے گرین ٹائون میں شاہراہ کی کارپیٹنگ کا آغاز ،وسیع شاہراہ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی تھی او ر عوام شدید مسائل سے دو چار تھے عوامی مطالبے پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیا ء قادری نے اپنے ترقیاتی فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے وسیع شاہراہ کی تعمیر ومرمت کے بعد کارپیٹنگ کا آغاز کر دیا گیا۔
شاہراہ کی تعمیر کے بعد گرین ٹائون اور شاہ فیصل کالونی کے لاکھوں عوام استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے قائد کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے شہر کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے خدمت اور ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز مین جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نے گرین ٹائون میں روڈ کارپیٹنگ کے ھوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کے جلد ازجلد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنا یا جائے اور عوامی سہولت کی فراہمی کے منصوبوں پر میٹریل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ گرین ٹائون کی یہ شاہراہ مصطفائی مسجد تا عظیم پورہ قبرستان تک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہوچکی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر اور عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے شاہراہ کی تعمیر کو اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے یقینی بنا دیا ہے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس وقت حق پرست اراکین کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں فراہمی و نکاسی آب کے متعدد منصوبے شامل ہیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولت کی فراہمی پر مامور اداروں کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقائی سطح پر عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ میڈ یا سیکریٹری