کراچی : حق پرست صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نشاط ضیاء قادری کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون نے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں غیر قانونی شادی ہال مسمار کردیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے پنجاب گرائونڈ میں شادی ہال کے قیام کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ مقام پر پہنچ گئے اور بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے عملے کو طلب کر کے اپنی نگرانی میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرا دیا۔
اس موقع پر علاقہ عوام نے حق پرست عوامی نمائندوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر شب روز مصروف ہیں اور انشاا للہ قائد کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ شاہراہوں ،فٹ پاتھوں سمیت رفاحی اور فلاحی اراضی پر قائم تمام تر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات بلا تفریق ختم کیا جائے انہوں نے پنجاب گرائونڈ پر شادی ہال کے قیام کے حوالے سے غیر قانونی تعمیرات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی کا رکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضی پر تعمیرات قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تفریق نہ کی جائے اور تجاوزات و تعمیرات فی الفور ختم کرکے اس حوالے سے عوامی شکایات کا خاتمہ کیا جائے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری آراضی پر غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کی روک تھام کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں۔