نشاط ضیاء قادری کا عمران اسلم ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ،میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کیا۔

شاہ فیصل زون میں یونین کونسل کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات میں تیزی گزشتہ 3روز کے دوران شاہ فیصل زون کی تمام یونین کونسل میں قائم کچراکنڈیوں سے سینکڑوں ٹن کچرا اُٹھا کر ڈپنگ سائٹ تک پہنچا دیا گیا۔شاہ فیصل کالونی میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ امراض کے خاتمے کے لئے صحت مند ماحول کا قیام ضروری ہے بلدیاتی ادارے عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر مستقل بنیاد پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا ئیں تاکہ عوامی زندگیوں کو امراض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا بلدیاتی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے لہذا ضروری ہے کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں اور صحت مند ماحول کے قیام کی افادیت سے عوام کو آگہی فراہم کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ ضلع کورنگی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر خصوصی صفائی مہم جاری ہے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع میں مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی میں خصوصی صفائی مہم کے ساتھ انسداد ڈینگی اور کانگو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے صفائی وستھرائی کے نظام میں بہتری کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جائیگا،انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی و ستھرائی کے انتظامات کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے انشا اللہ عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے نظام کو مثالی بنا یا جائیگا۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri