کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ نگلیریا سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے حکومتی سطح پر موثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگلیریا ڈینگی اور پولیو سمیت مہلک امراض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوامی آگاہی کے لئے تشہیری مہم کے ساتھ اس کے سد باب کو یقینی بنا یا جائے
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر درپیش مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوامی وفو دسے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ ذمہ دران کوعلاقائی مسائل کے ھوالے سے عوام کو درپیش شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر بورڈ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ نگلیریا سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اقدامات کئے جائیں پانی میں کلورین کے مقدار کو جانچا جائے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنی قیمتی زندگی کو بچائیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ نگلیریا فاولیری جان لیو ابیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں مگر مکمل قابل بچائو ہے۔
بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جائے پارکوں اور کھیل کے میدان جو کہ کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں اس پر توجہ دیا جائے۔